امریکہ بھی ہمارے جیسا جغرافیہ رکھتا تو حالات پر قابو نہ پا سکتا ،ہمارے دور میں ڈرون حملے کم ہوئے ‘ رانا تنویر حسین

پیر 29 جنوری 2018 15:12

امریکہ بھی ہمارے جیسا جغرافیہ رکھتا تو حالات پر قابو نہ پا سکتا ،ہمارے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) وفاقی وزیر دفاع پیداوارو سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکہ بھی ہمارے جیساجغرافیہ رکھتا تو حالات پر قابو نہ پا سکتا ، آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد سے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں ،سار ی دنیا نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ترقی ہوئی ہے ،سیاسی مخالفت تو ہو سکتی ہے لیکن ترقی سے اختلاف نہیں ہونا چاہیے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے پی سی ایس آئی آر میں تقریب سے خطاب او رمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان جس جغرافیہ پرواقع ہے دنیا اس سے آگاہ ہے ،لیکن اس کے باوجود ہم نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے ۔ امریکہ بھی ہمارے جیسا جغرافیہ رکھتا تو حالات پر قابو نہ پا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہماری فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں بھی دی ہیں ۔ہمارے دور میں ڈرون حملے بہت کم ہوئے ہیں ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈیفنس انڈسٹری کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کی آمدن بھی پانچ گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر شعبے میں ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور دنیا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ترقی ہوئی ہے۔