سندھ حکومت کا کراچی میں آئندہ ماہ سے نئی مسافر بسیں چلانے کا اعلان

بسیں 15 فروری سے چلنا شروع ہو جائیں گی،9 روٹس پر 134 بسیں چلائی جائیں گی وزیراعلی سندھ نے انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے کیلیے مزید 255 ملین روپے کی منظوری دیدی

پیر 29 جنوری 2018 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) سندھ حکومت نے کراچی میں آئندہ ماہ سے نئی مسافر بسیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے منصوبے کے لیے مزید 255 ملین روپے کی منظوری دیدی ہے ،بسیں 15 فروری سے چلنا شروع ہو جائیں گی،9 روٹس پر 134 بسیں چلائی جائیں گی ۔ پیر کو کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے کے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیراعلی سندھ نے منصوبے کے لیے مزید 255 ملین روپے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈائیوو کو 32 بسیں شاہراہ فیصل پر چلانے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ 15 دن کے اندر کراچی میں شاہراہ فیصل پر بسیں چلتے دیکھنا چاہتا ہوں۔سید ناصر شاہ نے یقین دہانی دہانی کرائی کہ یہ بسیں 15 فروری سے چلنا شروع ہو جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹر سٹی بسوں کے لیے بھی ڈائیوو نے پیشکش دی ہے اور 9 روٹس پر 134 بسیں چلائی جائیں گی۔واضح رہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بڑا مسئلہ درپیش ہے اور مسافر بسوں کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :