میئر کراچی وسیم اختر کا ایک مرتبہ پھر اختیارات نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار

جمہوریت کی مضبوطی کو بلدیاتی نظام سے مشروط قرار دے دیا

پیر 29 جنوری 2018 14:33

میئر کراچی وسیم اختر کا ایک مرتبہ پھر اختیارات نہ ہونے پر تحفظات کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے ایک مرتبہ پھر اختیارات نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کو بلدیاتی نظام سے مشروط قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ یہ تاثر باالکل غلط ہے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) شہر میں کوئی کام نہیں کررہا ،ْکیونکہ گذشتہ ایک سال میں اسی سے وابستہ دیگر چھوٹے محکموں کو بہتر بنانے میں بڑی اہم کوششیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے بطور میئر اپنا دفتر سنبھالا تو یہاں ایسے لوگ موجود تھے جن کو نہ تو کام کرنا آتا تھا اور نہ ہی ان سے کوئی کام لیا جاسکتا تھا۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ ان حالات کی وجہ بلدیاتی نظام کو قرار دیتے ہیں ،ْانہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ان حالات کو درست کرنے کے تمام اختیارات پہلے دن سے خود صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں لہذا ایسی صورتحال میں ہمارے پاس اتنے وسائل بھی موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے مسائل کو بہتر کرنے کیلئے بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانا اس وقت کی اولین ضرورت ہے کیونکہ جب تک ایسا نہیں ہوگا اٴْس وقت تک کراچی تو کیا پورے ملک میں جمہوریت نہیں آسکتی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں ہر کوئی میئر بن کر دیکھا رہا ہے ،ْلیاری ایکسپرس وے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) نے لے لیا جبکہ طارق روڈ سمیت شہر میں ہونے والے دیگر ترقیاتی کاموں کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت اپنے سر لے رہی ہے، لیکن میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ سب کام کسی حکومت کا نہیں بلکہ بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے، جسے ہم سے چھینا گیا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ جس دن سے انہوں نے یہ عہدہ سنبھالا ہے اس روز سے کوشش ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے وسائل اور اختیارات کے معاملے پر بات چیت ہوسکے اور ہم یہ بھی بتا چکے ہیں کہ یہ وسائل میں اپنی جماعت کے لیے نہیں، بلکہ شہر کی حالت کو ٹھیک کرنے کی خاطر مانگ رہا ہوں۔انہوںنے کہا کہ حال ہی میں گورنر سندھ محمد زبیر کی جانب سے کراچی کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں 20 ارب روپے کے حصول کیلئے کوششیں کی گئیں اور امید ہے اس میں کچھ عرصے میں کامیابی بھی ملے گی مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو شہر ملک کو 100 ارب روپے کما کردیتا ہے، کیا اس کے مسائل صرف 20 ارب روپے سے پورے کیے جاسکیں گی یقینا یہ ناممکن سی بات ہے کیونکہ کراچی میں کوئی ایک نہیں، بلکہ مسائل کا ایک جال موجود ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ان مسائل کی وجہ ماضی میں ہونے والی غلطیاں ہیں ،ْجو کسی ایک نے نہیں ،ْبلکہ سب نے مل کر کیں، لہذا اب ہر کسی کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ نظام کو بہتر کرنے اور کراچی کے عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :