آسٹریلیا اپنے دفاعی اخراجات میں اضافے کے ساتھ ٹاپ ٹین دفاعی برآمدکنند گان کی فہرست میں شامل ہونے جا رہا ہے ، مالکوم ٹرینل

پیر 29 جنوری 2018 14:33

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) آسٹریلوی وزیر اعظم مالکوم ٹرینل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا عالمی ہتھیاروں کی برآمد میں اپنا حصہ بڑھانے 3.1 بلین ڈالر کے اخراجات کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ٹین دفاعی برآمد کنندگان کی فہرست میں شامل ہو جائے گا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڈنی میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ٹرینل نے کہا کہ آسٹریلیا بیسواں سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے اور اب ہم اپنے دفاعی اخراجات کا حجم مزید بڑھانے جا رہے ہیں جس کا ہدف ٹاپ ٹین دفاعی برآمد کنندگان کی فہرست میں شآمل ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آسٹریلوی فوجی سازو سامان مینوفیکچرز کو حکومتی حامی قرضے 3.8 بلین ڈالر کے پیکج کے طور پر فراہم کئے جائیں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :