بھوگڑ منگ چٹہ بٹہ جنگل میں آتشزدگی، سینکڑوں درخت جل گئے

پیر 29 جنوری 2018 14:03

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) بھوگڑ منگ چٹہ بٹہ جنگل میں آتشزدگی کے نتیجہ میں سینکڑوں درخت جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ آگ مزید پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھوگڑ منگ کے سامنے واقع گائوں چٹہ بٹہ کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑی تباہی پر درختوں کو جلا کر راکھ کر دیا اور ہزاروں چرند پرند بھی زندہ جل گئے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق آگ زور پکڑتی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ جنگل میں نہ ہی پانی کا کوئی انتظام ہے اور نہ ہی کوئی بجلی کا انتظام ہے۔

متعلقہ عنوان :