معروف شاعر و ادیب سحر انصاری پر جامعہ کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جنوری 2018 12:56

معروف شاعر و ادیب سحر انصاری پر جامعہ کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2018ء) : معروف شاعر و ادیب اور جامعہ کراچی کے پروفیسر سحر انصاری پر جامعہ کی خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی نے سحر انصاری قصور وار ٹھہرا دیا۔ رپورٹ کی کاپی میڈیا چینلز نے حاصل بھی کر لی۔

(جاری ہے)

الزامات ثابت ہونے کے بعد معروف شاعر و ادیب سحر انصاری کے جامعہ کراچی میں پڑھانے اور داخل ہونے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سحر انصاری سے متعلق ڈاکٹر نوین کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔ سحر انصاری جامعہ میں خواتین کو ہراساں کرتے تھے ۔ دوسری جانب سحر انصاری نے الزامات کی نفی کرتے ہویے کہاکہ خاتون نے ذاتی مفادات کی خاطر مجھ پرجھوٹا الزم لگایا۔ میرے خلاف محاذ گرم کیا گیا ۔ ذاتی عناد کے لیے میرے خلاف کہانی بنائی گئی۔میں اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :