جمہوریت کی ترقی ملکی مضبوطی کا باعث ہوتی ہے ‘

چین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے وفاقی وزیر میری ٹائم میر حاصل خان بزنجو کا پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 29 جنوری 2018 12:44

جمہوریت کی ترقی ملکی مضبوطی کا باعث ہوتی ہے ‘
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) وفاقی وزیر میری ٹائم میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ جمہوریت کی ترقی ملک کی مضبوطی کا باعث ہوتی ہے ‘ چین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو میر حاصل خان بزنجو نے پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی ترقی ملک کی مضبوطی کا باعث ہوتی ہے چین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔