اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 جنوری 2018 11:43

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی29- جنوری۔2018ء) بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے-اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے قومی ایئر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز پی کے 233 کے مسافر کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مارکیٹ میں ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی مارکیٹ کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت کینیڈی برائن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ لاہور کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے 908 گرام سفید ہیروئن، 513 گرام براون ہیروئن اور 214 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ جو اس نے انتہائی مہارت سے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :