قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس کلک ہوگا، کامسیٹس یونیورسٹی ترمیمی بل 2017ء پر غور کیا جائے گا

پیر 29 جنوری 2018 12:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس کل منگل کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین طارق بشیر چیمہ کریں گے۔ اجلاس میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2017ء پر غور کیا جائے گا جبکہ وزارت کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔