ڈاکٹر عاصم حسین دوبارہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مقرر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 جنوری 2018 11:05

ڈاکٹر عاصم حسین دوبارہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مقرر
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی29- جنوری۔2018ء) حکومت سندھ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ایک مرتبہ پھر سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین 4 سالوں سے ایچ ای سی کے چیئرمین کے طور پر کام کررہے ہیں اور اگلے ماہ اس عہدے سے ریٹائر ہورہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو چیئرمین ایچ ای سی سندھ کے طور پر دوسری مدت کے لئے تعینات کیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر عاصم حسین کی تعیناتی پر فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم گزشتہ چار برس میں ایچ ای سی کو فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کو چیئرمین بنانے کے خلاف 30 جنوری سے سندھ کی جامعات میں ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :