محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنادی

پیر 29 جنوری 2018 10:40

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنادی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، قلات ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور سکھر ڈویژن شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

متعلقہ عنوان :