نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات پر سی ٹی ڈی کا اہم اجلاس طلب ‘راﺅ انواراورساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 جنوری 2018 10:15

نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات پر سی ٹی ڈی کا اہم اجلاس طلب ‘راﺅ انواراورساتھیوں ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی29- جنوری۔2018ء) نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کے معاملے پر سی ٹی ڈی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان ایس ایس پی راﺅ انوار اور ان کی ٹیم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آج دو ٹیمیں خیبر پختوانخواہ اور دو ٹیمیں پنجاب روانہ کی جائیں گی،ملزمان کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ نے حساس اداروں سے بھی مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو تین دن کی مہلت دے رکھی ہے‘ گزشتہ روز بھی ملزمان کی تلاش کے لئے تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں چھاپا مار کارروائیوں کے نتیجے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ دوسری جانب راﺅانوار کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کی صدارت میں ہونےوالے اجلاس میں مقدمے کے بعد کی پیش رفت اور راﺅ انوار کی گرفتاری کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ عنوان :