بلی ہرروز اپنے مالک کے لیے تحفے کے طور پر ایک پتا لاتی ہے
امین اکبر اتوار 28 جنوری 2018 23:50
پالتو جانوروں کے مالک جانتے ہی ہیں کہ اُن کے پالتو جانور اُن سے کتنا لگاؤ رکھتے ہیں لیکن ایک بلی نے اپنے اس لگاؤ کے اظہار کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔یہ بلی ہر روز صبح کے وقت اپنے مالک کو تحفے میں ایک پتا دیتی ہے۔
بلی کے مالک بین کا کہنا ہے کہ اس کی بلی بالو نے اپنے محبت کے اظہار کے لیے پہلے پہل اسے چوہے اور چھوٹے پرندے شکار کر کے تحفے کے طور پر دینا شروع کیے۔
بین نے بتایا کہ جب میری آنکھ کھلتی تو بلی سینے پر موجود ہوتی، اس کے منہ میں کوئی پرندہ یا چوہا ہوتا، بلی اسے بین کے منہ پر گرا کر میاؤں بولتی۔
بین کا کہنا ہے مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ اسے کیا سمجھوں، بلی تحفہ دے رہی ہے یا اسے ناشتے دینے آئی ہے۔
(جاری ہے)
بین نے بلی کو اس حرکت پر کبھی ڈانٹا نہیں بلکہ عقلمندی سے اسے بتایا کہ اسے مرے ہوئے چوہے اور پرندے پسند نہیں ہیں۔
بین نے بلی کے سامنے ہی کہا کہ یہ مجھے پسند نہیں اور بلی کو دکھاتے ہوئے چوہے اور پرندے کھڑکی کے باہر پھینک دئیے۔ بین نے بتایا کہ جب وہ بلی کی لائی چیزیں باہر پھینکتا تو وہ کنفیوژ لگتی اور غمگین ہو جاتی۔
کچھ دن بعد بلی پتے لانا شروع ہوگئی۔ کبھی بلی چھوٹی سی شاخ لاتی اور کبھی بڑے پتے۔ بین کا کہنا ہے کہ پتے ملنا زندہ یا مردہ چوہوں کے ملنے سے بہت بہتر ہے۔ بین نے پتے کو باہر پھینکنے کی بجائے ان سے کھیلنا شروع کر دیا۔ بین کا کہنا ہے کہ ہر روز جب میری آنکھ کھلتی ہے تو بلی بڑا سا پتا لے کر سینے پر بیٹھی ہوتی ہے۔ اپنے تاثرات سے میں بلی کو بتاتا ہوں کہ یہ تحفہ پا کر میں بہت خوش ہوں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.