ایک دولہا اور دلہن کو غیر معمولی حالات کی وجہ سے اپنی شادی کی تقریبات منسوخ کر کے ایک باتھ روم میں شادی کر نا پڑ گئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 28 جنوری 2018 23:50

ایک دولہا اور دلہن کو  غیر معمولی حالات کی وجہ سے اپنی شادی کی تقریبات ..
برائن اور ماریہ  کی شادی مونموتھ کاؤنٹی کورٹ ہاؤس کے باتھ روم میں ہوئی، جس میں شرکت کے لیے عزیز  اور دوست احباب بھی موجود تھے۔
اصل میں جب شادی کی باقاعدہ تقریب کا آغاز ہوا تو برائن کی ماں کو  دمے کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہو گیا۔شیرف آفیسرز فوراً ہی برائن کی ماں کو باتھ روم میں لے گئے ، تاکہ اسے آکسیجن دے کر طبی عملے کا انتظار کر سکیں گے۔


برائن اور اس کی ہونے والی بیوی بھی برائن کی ماں کی صحت کے بارے میں فکرمند تھے، دوسری طرف اگر شادی کو ایک دن بھی ٹالا جاتا تو نئی شادی کا لائسنس 45 دن بعد ملتا۔

(جاری ہے)

شادی کی یہ تقریب برائن کی ماں کے بغیر پوری بھی نہیں ہو سکتی تھی۔ کیونکہ اس نے شادی کے لائسنس پر دستخط بھی کرنے تھے، اس لیے اس کا موقع پر موجود ہونا بھی ضروی تھی۔اسی وجہ سے وہاں موجود افراد نے تجویز دی کہ شادی باتھ روم میں ہی سرانجام دی جائے۔

برائن اور ماریہ نے یہ تجویز قبول کر لی، جج کیٹی گومر بھی شادی  کی کاروائی باتھ  روم میں ہی مکمل  کرنے پر رضامند ہوگئی۔
برائن اور ماریہ نے شادی کی انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے کورٹ ہاؤس کی انتظامیہ اور جج کا شکریہ ادا کیا، جس کی وجہ سے وہ نئی زندگی شروع کرنے کے قابل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :