عدلیہ پرتنقید: نوازشریف فیصلے کی گھڑی قریب آتے ہی ریڈلائن بھی عبورکرگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 جنوری 2018 23:09

عدلیہ پرتنقید: نوازشریف فیصلے کی گھڑی قریب آتے ہی ریڈلائن بھی عبورکرگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری 2018ء) : سینئرتجزیہ کارمحمد مالک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے فیصلے کی گھڑی قریب آتے ہی ریڈلائن عبورکرلی،مارچ کے پہلے ہفتے کسی نہ کسی ریفرنس کافیصلہ آجائے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ نوازشریف نے جڑانوالہ میں جلسے میں عدلیہ پرتنقید ہی حدیں کراس کردیں۔ جیسے جیسے فیصلے کی گھڑی قریب آ رہی ہے۔

نوازشریف عدالت کوڈرا رہے ہیں۔عدالت پردباؤڈالنے میں شدت آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کودیوارپرلکھا تونظرآرہاہے کیونکہ انہوں نے ٹرائل کورٹ کوئی نیاثبوت پیش نہیں کیا۔نہ ہی کوئی جواب دیاہے۔سپریم کورٹ نے نیب عدالت کوچھ مہینے کاوقت دیاتھا وہ وقت مارچ کے شروع میں ختم ہوجائے گا۔مارچ کے پہلے ہفتے کسی نہ کسی ریفرنس کافیصلہ آجائے گا۔عدالتوں کوڈرانے سے شاید کوئی معجزہ ہواور فیصلہ میں تھوڑی نرمی آجائے۔مالک نے کہا کہ چیف جسٹس نے کل کیس سنتے ہوئے کہاکہ اس وقت تاحیات ہے لیکن بنچ نے اس کافیصلہ کرناہے۔آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہے یاکم ہے۔دوسرا کیس پارٹی صدارت متعلق ہے۔ نوازشریف نے ان دونوں کے بارے بات کی۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :