ماضی میں محکمہ جنگلات کو یکسرنظر اندازکیا گیا،صوبائی وزیر برائے امور حیوانات ،جنگلات وقانون سید محمد رضا

اتوار 28 جنوری 2018 22:50

کوئٹہ۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء)صوبائی وزیر برائے امور حیوانات ،جنگلات وقانون سید محمد رضا نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں محکمہ جنگلات کو یکسرنظر اندازکیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ شعبہ صوبے میں خوراک کی ضروریات پورا کرنے انسانی زندگی کو محفوظ بنانے اور معاشی ضروریات پوراکرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ موجو دہ صوبائی حکومت کا عزم ہے ۔کہ ہم نے اس مختصر وقت میں نا صرف درست سمت کا تعین کرنا ہے۔جبکہ بہتر منصوبہ بندی کے زریعے کامیابی کے سفر کا آغاز کرنا ہے اگر چہ ہماری منزل مقصود ابھی دور ہے ۔مگر ہمیں یقین ہے ۔کہ یہ سفر ہماری اگر جاری وسازی رھانووہ وقت دور نہیں جب بلوچستان ناصرف خوشحال ہو گا ۔