انتظامی معاملات میںکوتاہی اور میرٹ کی پامالی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر پشین

اتوار 28 جنوری 2018 22:50

․ پشین۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات میںکوتاہی اور میرٹ کی پامالی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل پر سودا بازی نہیں کی جائیگی، صحت کا شعبہ کو بہتر بناکر عام آدمی کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ضلع میںمثالی امن کے قیام کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے سماج دشمن عناصراور دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھاکر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچایئں گے علاقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ڈسٹرکٹ کی بہتری کیلئے تمام کاتب فکر کے لوگوں کی قیمتی آراء پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا ۔