وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا شہید پولیس اہلکار احمد خان سرپرہ کے خاندان سے اظہار تعزیت

اتوار 28 جنوری 2018 22:50

گوادر۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار احمد خان سرپرہ کے شہید ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے جس پر قوم کو فخر ہے انہوں نے آئی جی پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبروجمیل کی دعا بھی کی ہے۔