وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں حقیقی سرمایہ کاروں ، صنعت کاروں اور درآمدو برآمد کنندگان کو قواعد وضوابط او شفاف طریقہ کار کے مطابق پلاٹوں کی الاٹمنٹ یقینی بنانے اور اس حوالے سے شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت
اتوار 28 جنوری 2018 22:50
(جاری ہے)
متعلقہ حکام کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، میر سرفراز بگٹی،رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلتی صوبائی مشیر میر کہدہ بابر اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے۔
وزیر اعلیٰ نے اس امر کو افسوسناک قرار دیا کہ طویل مدت گزرنے کے بعد بھی صنعت کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے قائم کی گئی انڈسٹریل اسٹیٹ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی جو صنعتوں کے قیام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کاری کے فروغ سے روزگاری کے مواقعوں میں اضافہ ممکن تھا جس سے گوادر کے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی آسکتی لیکن ماضی کی حکومتوں اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث ابھی تک انڈسٹریل اسٹیٹ فعال نہ ہوسکی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گوادر بندرگاہ کی تکمیل اور سی پیک کے زریعہ ہم نیا گوادر بسانے جارہے ہیں۔ جہاں فری زون قائم ہوچکا ہے اور سرمایہ کار گوادر کا رخ کر رہے ہیں ۔ اگر آج انڈسٹریل ا سٹیٹ مکمل اور فعال ہوچکی ہوتی تو صنعتیں بھی قائم ہونا شروع ہوجاتیں۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی پانی اور دیگر بنیادی ڈھانچہ کی فوری فراہمی اور حقیقی سرمایہ کاروں کو حوصلہ افزائی اور اعتماد کی بحالی کے لئے صنعتی اور تجارتی پلاٹوں کی شفاف الاٹمنٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.