Live Updates

عمران خان نے طاہر القادری کو بھی ’’یوٹر ن ‘‘کی عادت ڈالی دی ہے‘رانا ثناء اللہ خان

‘لوگ اکھٹے نہ ہونے کے بعد اپوزیشن کا سیاسی تماشہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ‘(ن) لیگی حکومت کو کسی سے کوئی خطر ہ نہیں آئینی مدت پوری کر کے اگلے انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے‘سینٹ انتخابات میں بھی (ن)لیگ سیاسی مخالفین کے تمام منصوبے ناکام بنا دیں گی‘گفتگو

اتوار 28 جنوری 2018 22:30

عمران خان نے طاہر القادری کو بھی ’’یوٹر ن ‘‘کی عادت ڈالی دی ہے‘رانا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے طاہر القادری کو بھی ’’یوٹر ن ‘‘کی عادت ڈالی دی ہے ‘لوگ اکھٹے نہ ہونے کے بعد اپوزیشن کا سیاسی تماشہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ‘(ن) لیگی حکومت کو کسی سے کوئی خطر ہ نہیں آئینی مدت پوری کر کے اگلے انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خان نے کہا کہ طاہر القادری پہلے پنجابی فلموں کے ولن کی طر ح بڑی بڑی بڑھکیں مارتے رہے ہیں مگر لاہور میں ہونیوالے اپوزیشن جماعتوں کے پہلے شو کے فلاپ ہونے کے بعد ان میں حکومت کے خلاف احتجاج کی مزید جرات نہیں اس لیے وہ حکومت مخالف احتجاج سے بھاگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میاں نوازشر یف اور شہبا زشر یف کی قیادت میں متحد ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی پور کامیابی حاصل کر یگی اور ملک میں عام انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں بھی (ن)لیگ سیاسی مخالفین کے تمام منصوبے ناکام بنا دیں گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات