سپریم کورٹ کی نئی جے آئی ٹی کے سامنے ثبوت پیش کردوں گا،ڈاکٹرشاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 جنوری 2018 22:25

سپریم کورٹ کی نئی جے آئی ٹی کے سامنے ثبوت پیش کردوں گا،ڈاکٹرشاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری 2018ء) : سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ میں آج عدالت میں دبڑ دوس ہونے سے بچ گیا،سپریم کورٹ کی نئی جے آئی ٹی کے سامنے ثبوت پیش کردوں گا۔انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام کے دوران بتایاکہ عدالت میں آج میں دبڑ دوس ہوتے ہوتے رہ گیا۔میں اللہ کا بڑا شکر ادا کرتاہوں۔مجھے آج بڑاسکون ہے۔ایک طرف جسٹس ثاقب نثار اور ان کاپورا بنچ تھا ۔

عدالت نے مجھے سزائیں بھی سنائیں کہ ثبوت نہ ہوئے تویہ سزائیں ہوسکتی ہیں۔ان کی باتیں درست تھیں۔لیکن یقین کریں کہ کمال کی عدالت اور کمال کادن تھا،عدالت میں میرے ساتھی بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بہت بڑامسئلہ ہے۔پہلے میں کہامجھے وقت دیاجائے۔کیونکہ وہاں کافی لوگ موجودتھے۔

(جاری ہے)

جج صاحب مجھ سے تھوڑے ،ظاہرہے کہ میں کھپ ڈالی اور بات بتائی۔

جس کے باعث انہوں نے سوموٹوایکشن لیا۔ دوسری جانب کہاگیاکہ میں ملک میں ہیجان اور انتشارپیداکردیاہے۔لہذامجھے سزادی جائے اور کوڑے مارے جائیں۔عدالت نے مجھے دس منٹ کاوقت دیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے عدالت کوتعارف کروایاکہ میرانام ڈاکٹرشاہد مسعود ہے۔پاکستان کی تاریخ میں مجھے نہیں پتا کہ کتنے نیوزچینلزآئیں گے اور کتنے نیوزڈائریکٹرہوں گے۔

لیکن یہ تاریخی بات ہے کہ پاکستان میں پہلے نیوزچینل کامیں سربراہ تھا۔میں نے عدالت کومیڈیکل تعلیم ودیگرسب بتایا۔بہت سارے مالکان مجھے نیوزچینل میں کام کی پیشکش بھی کرچکے ہیں اور بہت سارے میرے ساتھ کام کرچکے ہیں۔لیکن کسی وجہ سے ناراض ہوں گے۔فیصلے مینجمنٹ کرتی ہے۔لیکن میں نے انتظامی عہدے پرکام کیاہے۔میں نے اپنے سینئرزکوعدالت میں لیکچردیا۔

کہ خبرکیاہوتی ہے اور اطلاع کیاہوتی ہے؟ خبریہ ہوتی ہے کہ جوخبروں میں چلتی ہے یانیب نے ایکشن لے لیاہے آج فلاں آدمی گرفتارہوگیاہے۔اطلاع یہ ہوتی ہے کہ ہمسایہ میں چوری ہورہی ہے اور میں چوروں کی تصویراتارکرپولیس کے پاس مدد کے جاؤں۔عدالت کوبتایاکہ میرے پاس اطلاع ہے کہ اس کے پیچھے ایک بڑاگروپ کام کررہاہے،اور فلمیں بن کرباہرجارہی ہیں۔

اس آدمی کوبچانے کی کوشش ہورہی ہے۔اطلاع ہے کہ اس عمل میں بااثرشخصیات ملوث ہیں خداکے واسطے میری بات سن لیں۔لہذامیں نے عدالت کومدد دی ہے کہ اس بدمعاشیہ کوپکڑنے کیلئے تاکہ عدالت ان کوپکڑلے۔انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل قصورمیں 300بچوں کی فلمیں بن کرگئیں۔لیکن اس بدمعاشیہ نے اس معاملے کودبادیاتھا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن کے بعد بنائی ہے۔

انہوں نے اب دوسری جے آئی ٹی بنادی ہے ۔اس جے آئی ٹی میں ڈی جی ایف آئی اے وی دیگرممبران ہوں گے۔اس جے آئی ٹی کے سامنے میں ثبوت لیکرجاؤں گا۔جے آئی ٹی کے سامنے 35اکاؤنٹس نمبرزہی نہیں بلکہ بہت آگے کی چیزیں بھی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگرثبوت پیش نہ کیے توسخت سزاہوگی۔انہوں نے کہاکہ میں عدالت کوبتایاکہ اکثرہسپتالوں میں پوسٹمارٹم داکٹرزنہیں کرتے۔پیرامیڈیکل سٹاف یاخاکروب کرلیتے ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :