وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کومبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم نے سبز ہلالی پرچم کو پوری دنیا میں سربلند کیا،یہ ہے پر امن اور مستحکم پاکستان کا حقیقی چہرہ ، قومی ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست آنا دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لئے فخر کا لمحہ ہے‘مریم اورنگزیب

اتوار 28 جنوری 2018 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم اورپوری قوم کو مبارکباد دی ہے ۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں وزیرمملکت نے کہاہے کہ یہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لئے یہ فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست آنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست آنا دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نے سبز ہلالی پرچم کو پوری دنیا میں سربلند کیا،یہ ہے پر امن اور مستحکم پاکستان کا حقیقی چہرہ ۔ وزیرمملکت نے کہاکہ موجودہ جمہوری حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور جراتمندانہ فیصلوں،پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک کا امن بحال ہوا اور کھیلوں کے میدان آباد ہوئے۔انہوں نے کہاکہ روشن، پرعظم اور ترقی کرتا ہوا پاکستان دنیا کے آگے مزید ابھر کر سامنے آئے گا۔