Live Updates

خیبر پختونخوا سے متعلق عمران خان کے دعووئوںاور حقیقت میں زمین اور آسمان کا فرق ہے،زاہد خان

اتوار 28 جنوری 2018 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے متعلق عمران خان کے دعووئوںاور حقیقت میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔

(جاری ہے)

باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے متعلق عمران خان کے دعووئوںاور حقیقت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

عاصمہ کیس میں جرگے نے جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرگے کا یہ مطالبہ خیبر پختونخوا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان کیس، مشال اور عاصمہ کیس کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت اور ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہو چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :