عوام کو سماجی خدمات کی فراہمی پر مامور اداروں کو مکمل طور پر فعال بنایا ہے،صوبائی وزیر آبپاشی و کھیل

اتوار 28 جنوری 2018 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کو سماجی خدمات کی فراہمی پر مامور اداروں کو مکمل طور پر فعال بنایا گیا ہے تاکہ عوام کی بروقت شکایات کا ازالہ ممکن ہو ۔ سرکاری اداروں میں افسران و اہلکاروں کی بھرتی صوبائی حکومت کا ایک درست اور عوام دوست فیصلہ ہے اس اقدام سے سرکاری اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ۔

ماضی میں غریب عوام کو انسان تک نہیں سمجھا گیا ، اربوں روپے کی لوٹ کرنے کے باوجود پھر عوام کے پاس آنے کے لئے راہیں تلاش کر رہے ہیں ، اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا ہی شعور ہے جو پی ٹی آئی نے عوام کو دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی ذات کے حصار سے نکل کر اجتماعی سوچ پیدا کرنی ہوگی ماضی میں عوام سیاسی قوتوں سے مایوس ہو چکے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام میں ایک نیا جوش اور ولولہ پید کرکے ا یک و ژن اور امید دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں سیاستدانوں نے غریب عوم کو اپنی منفی سیاست میں الجھائے رکھا اور ان کا ہمیشہ استحصال کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائووں نے انتخابات سے پہلے عوام سے جو وعدے کئے تھے گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران ان وعدوں کو پوری ایمانداری سے عملی جامہ پہنایا اور وہ علاقے جو ماضی میں مسلسل نظر انداز کئے گئے تھے ان کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لا کھڑا کیا اور یہاں کی باشندوں کی مایوسیوں کا بہترین انداز میں ازالہ کیا گیا۔

محمود خان نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018 کا الیکشن ملکی سطح پر جیتیںگے۔

متعلقہ عنوان :