نصیرآباد کے علاقے نوتال میں تیزرفتار کار الٹنے سے خاتون جاں بحق ،3افراد زخمی

اتوار 28 جنوری 2018 22:11

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) نصیرآباد کے علاقے نوتال میں تیزرفتار کار الٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ نوتال کے قریب قومی شاہراہ پر تیزرفتار کار الٹنے سے مسمات حلیمہ بی بی جاں بحق ہوگئی اور محمد اسحاق سرپرہ عبدالوحید اورسارہ بی بی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو سیول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کوورثہ کے حوالے کردیا اور پولیس نے اس حوالے سے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :