ماضی میں محکمہ و جنگلات کو یکسرنظر اندازکیا گیا، بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے کامیابی کے سفر کا آغاز کرنا ہے،صوبائی وزیر قانون

اتوار 28 جنوری 2018 22:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) صوبائی وزیر برائے امور حیوانات ،جنگلات وقانون جناب سید محمد رضا نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں محکمہ و جنگلات کو یکسرنظر اندازکیا گیا ہے جبکہ یہ شعبہ صوبے میں خوراک کی ضروریات پورا کرنے انسانی زندگی کو محفوظ بنانے اور معاشی ضروریات پوراکرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ موجو دہ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ ہم نے اس مختصر وقت میں نا صرف درست سمت کا تعین کرنا ہے۔

جبکہ بہتر منصوبہ بندی کے زریعے کامیابی کے سفر کا آغاز کرنا ہے اگر چہ ہماری منزل مقصود ابھی دور ہے ،مگر ہمیں یقین ہے کہ یہ سفر ہماری اگر جاری وسازی رھانووہ وقت دور نہیں جب بلوچستان ناصرف خوشحال ہو گا جبکہ دنیا بھر کے ترقی یا فتہ خطوں میں شمار کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ترقی میں قلات کے جنگلات کا قلیدی عمل دخل ہے ضلع قلات کے بلوچستان کی باسیوں کو بھی ان قدرتی وسائل سے کافی فائدہوتا ہے۔

ماضی میں بھی جب ہمارے نواجونوںکو کوئی بھی موقع ملا ۔انہوں نے بلو چستان کا نام ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں روشن کیا ہے ۔مگر بد قسمتی سے میرٹ کی پا مالی کی وجی سے ہم آج تک امنے امداف حاصل نہ کر سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم میرٹ کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور خالی آسامیوں پر ایسے نوجوان کی بھرتیوں کو یقین بنائیں گے جو صلاحیتوںکے مالک بھی ہیں اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے پر عزم بھی ہیں ۔

لائیوسٹاک او ر جنگلات جیسے اہم شعبوں کوفروغ دینے کیلئے اہل اور قابلیت افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے۔اور ہنگامی بنیادوں پر مربوط اقدامات کی ضروریات ہے جو کہ صرف اہل اور باصلاحیت اہلکاروں سے ممکن ہے بھرتیوں کے دوران کسی قسم کی بے قاعدگی اورمیرٹ کی پامالی برداشت نہیں کی جا گی ۔ اس ضمن میں کو تا ہی برتنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور انہیںدرتھی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :