پیرحمیدالدین سیالوی نے ختم نبوتؐ وشیخ الاسلام کانفرنس2018 کے شیڈول کااعلان کردیا

اتوار 28 جنوری 2018 22:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء)وزیرعلی پنجاب میاں شہبازشریف سے طے پانیوالے معاہد ہ کے بعد آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی کی زیرصدارت ختم نبوتؐ وشیخ الاسلام کانفرنس2018 کے شیڈول کااعلان کردیاگیا،جس کے مطابق پہلی ختم نبوت ؐ کانفرنس پانچ فروری بروزسوموارکوکابلی مسن جھنگ میں ہوگی،دوسری کانفرنس گیارہ فروری ،بروز اتوارکوگجرات میں ،تیسری کانفرنس اٹھارہ فروری بروزاتوارکوامین پور جھنگ میں ،چوتھی کانفرنس پچیس فروری بروزاتوارکوکوٹ شاکرچاندنہ میں پانچویں کانفرنس چار مارچ بروز اتوارکوکوٹ واساوامیں چھٹی کانفرنس گیارہ مارچ بروز اتوارکومنڈی شاہ جیونہ جھنگ میں ساتویں کانفرنس پچیس مارچ بروزاتوارکومنگوآنہ جھنگ میں آٹھویں کانفرنس گیارہ اپریل بروزاتوارکو سرکلاں ضلع چکوال میں جبکہ نویں ختم نبوتؐکانفرنس آٹھارہ اپریل بروزاتواردھنوالہ ضلع جھنگ میں منعقد ہوگی،اس سلسلہ میں تمام پروگراموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔