فیصل آباد گردو نواح میں ڈینگی چکن پاکس کے بعد سوائن فلو کا خطرناک حملہ ،الائیڈ ہسپتال میں دوسرا مریض دا خل

اتوار 28 جنوری 2018 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) فیصل آباد گردو نواح میں ڈینگی چکن پاکس کے بعد سوائن فلو کا خطرناک حملہ الائیڈ ہسپتال میں دوسرا مریض دا خل تفصیل کے مطا بق فیصل آباد ریجن میں ڈینگی ،چکن پاکس کے حملوں کے بعد سوائن فلو کا خطرناک حملہ چند دنوں میں سوائن فلو کا دوسرا مریض الائیڈ ہسپتال میںداخل امیں پور بنگلہ کی رہا ئشی 30سالہ را بعہ امین کو تیز بخار کی حا لت میں ہسپتال لا یا گیا سوائن فلوکا خدشہ ظا ہر کر تے ہوئے متاثرہ مریض کو فوری طور پر آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا خون کے نمونے لیکر این آئی ایج بھیج دیے گئے اور محکمہ صحت نے متا ثرہ مریض کے اہل خا نہ کو سوائن فلو کی ویکسین بھی لگا دی گئی رواں ہفتے سوائن فلوسے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :