مسلم لیگ (ن) نے پاکستان عوامی تحریک کی پریس کانفرنس کو ہارے ہوئے کھلاڑیوں کا نوحہ قرار دیدیا

پریس کانفرنس سے قوم کے سامنے واضح پیغام آگیا ہے کہ کہ ملک میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سیاسی مقابلہ کرنے والی کوئی قوت باقی نہیں رہی، نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ

اتوار 28 جنوری 2018 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کی پریس کانفرنس کو ہارے ہوئے کھلاڑیوں کا نوحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس سے قوم کے سامنے واضح پیغام آگیا ہے کہ کہ ملک میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سیاسی مقابلہ کرنے والی کوئی قوت باقی نہیں رہی.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا. عوام کی اول و آخر سیاسی ترجیح میاں محمد نواز شریف کی قیادت مین ترقی کرتا ہوا پاکستان ہی. عوامی تحریک ہو یا کوئی دوسری جماعت پاکستان کے غیور عوام نے منفی سیاست کرنے والو کی دوکانیں بند کروادی ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے سیاسی مخالفین اپنے بیانات میں ہارے ہوئے کھلاڑیوں کی تصویر بن کر سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان عوام تحریک سمیت ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کی مایوسی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی سیاسی حکمت عملی ہے او نہ ہی ہی کوئی ایسی سیاسی قوت باقی بچی ہے جو پاکستان کے عوام کے معاشرتی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے کا ادراک رکھتی ہو۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسللم لیگ(ن) کے ہری پور جڑانوالہ اور اب تک ہونے والے سیاسی جلسو ں نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ(ن) کی صورت میں ایک ہی سیاسی قوت ہے اور میاں محمد نواز شریف ملک کی واحد سیاسی قیادت ہیں جن پر قوم کا بچہ بچہ اندھا اعتماد کرتا ہی.

ہم اہنے قائد کے وڑن کے مطابق پاکستان کو عوامی امنگوں کی تعبیر بنائیں گے اور خطے کے تمام ممالک کے عوام کی نسبت پاکستان کے عوام کے شاندار مستقبل اور مضبوط ریاست بنا کر دیں گی. علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان منفی سوچ اور عوامی مفادات کے خلاف سیاست کرنے والے دن بدن تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اب صرف ریاست اور عوام کی بہبود کی سیاست باقی رہے گی جس کی کمان میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں میں تھی او ر آئندہ کئی دہائیوں تک رہے گی۔#