میں آج عدالت میں دبڑ دوس ہونے سے بچ گیا،سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود

پاکستانی تاریخ میں پہلےنیوزچینل کا سربراہ رہاہوں،میں نےخبراوراطلاع سے متعلق اپنےسینئرزکوعدالت میں لیکچربھی دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 جنوری 2018 21:45

میں آج عدالت میں دبڑ دوس ہونے سے بچ گیا،سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری 2018ء) : سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ میں آج عدالت میں دبڑ دوس ہونے سے بچ گیا،عدالت کوبتایاکہ پاکستانی تاریخ میں پہلے نیوزچینل کا سربراہ رہاہوں،میں نے خبراور اطلاع سے متعلق اپنے سینئرزکوعدالت میں لیکچردیا۔انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام کے دوران بتایاکہ عدالت میں آج میں دبڑ دوس ہوتے ہوتے رہ گیا۔

میں اللہ کا بڑا شکر ادا کرتاہوں۔مجھے آج بڑاسکون ہے۔ایک طرف جسٹس ثاقب نثار اور ان کاپورا بنچ تھا ۔عدالت نے مجھے سزائیں بھی سنائیں کہ ثبوت نہ ہوئے تویہ سزائیں ہوسکتی ہیں۔ان کی باتیں درست تھیں۔لیکن یقین کریں کہ کمال کی عدالت اور کمال کادن تھا،عدالت میں میرے ساتھی بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بہت بڑامسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میں کہامجھے وقت دیاجائے۔

کیونکہ وہاں کافی لوگ موجودتھے۔جج صاحب مجھ سے تھوڑے ،ظاہرہے کہ میں کھپ ڈالی اور بات بتائی۔جس کے باعث انہوں نے سوموٹوایکشن لیا۔ دوسری جانب کہاگیاکہ میں ملک میں ہیجان اور انتشارپیداکردیا ہے۔ لہذامجھے سزادی جائے اور کوڑے مارے جائیں۔عدالت نے مجھے دس منٹ کاوقت دیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے عدالت کوتعارف کروایا کہ میرا نام ڈاکٹرشاہد مسعود ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں مجھے نہیں پتا کہ کتنے نیوزچینلزآئیں گے اور کتنے نیوزڈائریکٹرہوں گے۔لیکن یہ تاریخی بات ہے کہ پاکستان میں پہلے نیوزچینل کامیں سربراہ تھا۔میں نے عدالت کومیڈیکل تعلیم ودیگرسب بتایا۔بہت سارے مالکان مجھے نیوزچینل میں کام کی پیشکش بھی کرچکے ہیں اور بہت سارے میرے ساتھ کام کرچکے ہیں۔لیکن کسی وجہ سے ناراض ہوں گے۔فیصلے مینجمنٹ کرتی ہے۔لیکن میں نے انتظامی عہدے پرکام کیاہے۔میں نے اپنے سینئرزکوعدالت میں لیکچردیا۔کہ خبرکیاہوتی ہے اور اطلاع کیاہوتی ہے؟ خبریہ ہوتی ہے کہ جوخبروں میں چلتی ہے یانیب نے ایکشن لے لیاہے آج فلاں آدمی گرفتارہوگیاہے۔اطلاع یہ ہوتی ہے کہ ہمسایہ میں چوری ہورہی ہے اور میں چوروں کی تصویراتارکرپولیس کے پاس مدد کے جاؤں۔

متعلقہ عنوان :