قدرت نے بلوچستان کوجغرافیائی طور پر وسیع وعریض چراگا ہو ں سے نوازاہے‘ قد رتی چراگا ہیں صوبے میں مالداری کے شعبے کو فردغ دینے میں اہم کردارکی حامل ہیں، سید محمد رضا

اتوار 28 جنوری 2018 21:41

کوئٹہ۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ امورحیوانات ، جنگلات ،قانون سید محمد رضا نے کہا کہ موجود ہ صوبائی حکومت اپنے مختصردور کے باوجود صوبے کے اہم شعبے کوبچانے کے لیے ایسے اقدامات ضرور کرے گی جوان شعبوں کوبچانے کے لیے ناگزیر ہیں‘ قدرت نے بلوچستان کوجغرافیائی طور پر وسیع وعریض چراگا ہو ں سے نوازاہے ۔

یہ قد رتی چراگا ہیں صوبے میں مالداری کے شعبے کو فردغ دینے میں اہم کردارکی حامل ہیں صوبے کی بیشتر آبادی بالواسطہ یا بلا واسطہ ما لداری کے شبعے سے منسلک ہے اور یہ شعبہ صوبے میں روزگار فراہم کرنے کا اہم زریعہ ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ اس شعبے کو مذید ترقی دی جائے ۔مالداری کے شبعے کو استحکام اور فروغ دینے کے لئے محکمہ جنگلات اور محکمہ امور حیوانات کے درمیان روابط کو ناصرف مربوطکرنے کی ضرورت ہے بلکہ ایسے مشترکہ منصوبوں کے آغازکی ضروت ہے جن سے ان قدرتی چراگا ہوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فی الو قت صوبے میں موجود چراگا ہوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جوکہ مالداری کے شبعے کے لئے لمحہ فکر یہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مالداری کے شعبے کو بچانا اور فروغ دیناہے توہمیں ہنگامی بنیادوں پر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے کہ جس سے ان قدرتی چراگاہوں کو محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بلوچستان میں بسنے والے قبائل اپنے علاقوں میں پائی جانے والی چراگا ہوں کو محفوظ کرنے کے لئے پرگوڑ جیسے اہم عمل کا سہارا لیا کرتے تھے ۔

جس گردشی چرائی (CROTATINAL GRAZLING)کے ز ریعے چراگاہوں کو محفوظ رکھاجاتا تھا۔مگر بدقسمتی سے اب اس عمل کو نظرانداز کیا جارہاہے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ پر گوڑکے عمل کو دوبارہ رائج کرنے کے لیے قبائل کو متحرک کیا جائے گا تاکہ چراگا ہوں کو محفوظ بنا کر مالداری کو بچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ صوبائی حکومت اپنے مختصردور کے باوجود صوبے کے اہم شعبے کوبچانے کے لیے ایسے اقدامات ضرور کرے گی جوان شعبوں کوبچانے کے لیے ناگزیر ہیں انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ عوام کی فلا ح وبہبود کے لیے اور عوام کوفوری ریلیف دینے کے لیے وہ دن رات کام کرنے سے گریز نہیں کرینگے بلکہ اپنی تمام ترصلاحیتںصرف کریں گے ۔

اور جس نیک نیتی سے ہم نے کام کاآغاز کرلیاہے اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاء اللہ ہم بہت جلد اپنی منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :