نصیرآباد میں تیزرفتار کار الٹنے سے خاتون جاںبحق‘ 3افراد زخمی

اتوار 28 جنوری 2018 21:41

ڈیر مرادجمالی۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب تیزرفتار کار الٹنے سے خاتون جاںبحق‘ 3افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ نوتال کے قریب قومی شاہراہ پر تیزرفتار کار الٹنے سے مسمات حلیمہ بی بی جاں بحق ہوگئی اور محمد اسحاق سرپرہ عبدالوحید اورسارہ بی بی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردیا اور پولیس نے اس حوالے سے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :