کوئٹہ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کردیاگیا

اتوار 28 جنوری 2018 21:41

کوئٹہ۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد عمران زرکون کی جانب سے ہفتہ صفائی کا آغاز کیا گیا، میونسپل سروسز کے ڈائریکٹر ملک اقبال کاسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیف اللہ خان کی نگرانی میں کیو ڈی اے کی رہائشی ، تجارتی اسکیمیں چلتن ہاؤسنگ اسکیم، چمن ہاؤسنگ اسکیم، سمنگلی ہاؤسنگ اسکیم، پرانی سبزی منڈی سرکی روڈ، پرانا بس اور ٹرک اڈہ ، جبل نور پک اینڈ ڈراپ پوائنٹ پر صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر کے صفائی کا آغاز کر دیا ہے، نالوں و سڑکوں کی صفائی کے علاوہ گندگی کے ڈھیر وغیرہ ٹھکانے لگانے کے لیے بھی مشینری و عملہ متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :