وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت گورنرہائوس میں امن وامان سے متعلق اجلاس

گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر مملکت برائے اطلاعات، وزیر داخلہ سندھ، کور کمانڈ کراچی، ڈی جی رینجرز ودیگر کی شرکت امن وامان کی صورتحال کراچی آپریشن، گرفتاردہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی پیروی ،اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد اورموجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ ماورائے عدالت ہلاکتیں قابل مذمت ہیں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیئیں متعلقہ ادارے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اپنا کردارادا کریں، وزیراعظم کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ، اجلاس سے خطاب

اتوار 28 جنوری 2018 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت گورنرہائوس میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گورنرسندھ محمد زبیر، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرمصدق ملک ، وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال، کورکمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ، ڈی جی رینجر میجرجنرل محمد سعید اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کراچی آپریشن، گرفتاردہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی پیروی ،اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد اورموجودہ تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کوکراچی میں قانون شکن عناصرکے خلاف جاری آپریشن اسٹریٹ کرائم کے خاتمے حالیہ ماورائے عدالت ہلاکتوں کے واقعات اورامن وامان کیدیگرامورپرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے واقعات اوراسٹریٹ کرائم پرتشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ ماورائے عدالت ہلاکتیں قابل مذمت ہیں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیئیں متعلقہ ادارے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اپنا کردارادا کریں، وزیراعظم نے واقعات میں ملوث ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ واقعات میں ملوث عناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکرقانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اورماورائے عدالت قتل کے واقعات کی جامع اورموثرتحقیقات کرائی جائے، جرائم پیشہ عناصر کا تعلق کسی بھی گروپ سے ہو ان کو بلاتفریق گرفتارکیا جائے انہوں نے کہاکہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے امن وامان کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں ہے امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت سے تعاون جاری رکھے گی ۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ کراچی آپریشن سے شہرمیں امن قائم ہوا ہے آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا انہوں نے قیام امن کے حوالے سے کراچی میں پولیس اوررینجرکی خدمات کوسراہا اورکہاکہ قومی سطح پراداروں کے درمیان قیام امن کے لیے اعدادوشماراورمعلومات کا تبادلہ ہونا چاہیئے۔ وزیراعظم نے شہرمیں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیے بھی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی اورصوبائی سیکورٹی پرمامورادارے مشترکہ معلومات کے تبادلے اورتعاون کے لیے رابطوں کو مزید فعال بنائیں ،اسٹریٹ کرائم اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن کوتیز ترکیا جائے۔