رینجرز نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 28 جنوری 2018 21:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے ماڈل کالونی، ملیر اور شاہ لطیف ٹان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب2 ملزمان محمد ایاز خان عر ف کے کے عرف جاجو اور محمد فیروز کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان ماڈل کالونی کے علاقے حکیمی کمیونیکیشن میں16جنوری 2018 ء کو ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے، سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) نے چھینے ہوئے موبائل میں سم ایکٹو ہونے پر ٹیکنیکل مانیٹرنگ اور گرانڈ سرویلنس کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

اس کے علاوہ یہ ملزمان گلستان جوہر اور رابعہ سٹی، ریس کورس، سعو د آبادماڈل کالونی پھاٹک، گلشن 13D،سعود آباد ٹینکی سٹاپ،سعود آباد چورنگی اورماڈل کالونی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،لوٹ مار ، منشیات فروشی، فلیٹوں پر قبضے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 9عدد موبائل فون، ایک عدد لیپ ٹاپ،2عد د کیمرہ اورایک عدد موٹر سائیکل بھی بر آمد کیا گیا ۔ ملزمان کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر0316-2369996، ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لا ئن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ عنوان :