دنیا بھر میں یونیورسٹیوں کی بنیادی ذمہ داری تحقیق سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوتا ہے‘ ڈاکٹر زبیر شیخ

محمدعلی جناح یونیورسٹی کی تین روزہ بزنس پراجیکٹس ریسرچ رپورٹس پوسٹرز کی نمائش ختم ہوگئی

اتوار 28 جنوری 2018 21:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہے کہ تحقیقی کاموں کی حوصلہ افزائی دنیا بھر میں یونیورسٹیوں کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے جس کے نتیجہ میںحکومتوں اور ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو اپنے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ شام یونیورسٹی کیمپس میں ایم بی اے اور بی بی اے،فنانس،مارکیٹنگ،ایچ آر اور سپلائی چین مینجمنٹ کے طلبہ کی جانب سے لگائی جانے والی تین روزہ بزنس پراجیکٹس ریسرچ رپورٹس پوسٹرز کی نمائش کے اختتام کے موقع پر کہی۔

نمائیش میں یونیورسٹی کے پچاس سے زائید تحقیقی رپورٹس پوسٹرز کی شکل میں پینا فلیکس پر بناکر رکھی گئی تھیں جس کا اہتمام ماجو کے بزنس ریسرچ سینٹر کے کو آرڈینیٹر اسسٹنٹ پروفیسر سیدّ ارشد حسین کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ وہ طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے تحقیق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بہت مطمئین ہیں جس کا اظہار ہمارے طلبہ نے اپنی ریسرچ رپورٹس بڑی مہارت کے ساتھ ایک پوسٹر کی شکل میں اپنے کام،مسائل اور سفارشات کے ساتھ پیش کیا ہے جو نہایت قابل تعریف کام ہے۔

واضح رہے کہ پوسٹرز کی اس نمائش کا تیسرادن ایم بی اے کے طلبہ کے لئے وقف کیا گیا تھا جس میں چالیس ریسرچ رپورٹس رکھی گئی تھیں۔ایم بی اے فنانس کے طلبہ کی جانب سے جن موضوعات پر رپورٹس پیش کی گئی تھیں ان میں کریڈٹ رسک مینجمنٹ اور کنوینشنل بنکوں کی مالیاتی کارکردگی، کارپوریٹ گورنس اور اس کے پاکستان میں کمرشل بنکوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر ایک معیاری اور وسیع اسٹڈی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیمنٹ کی صنعت پر فری کیش فلو کے سبب اس کے منافع کمانے کے اثرات، شئیرز کی قیمتوں پر منافع دینے کی پالیسی اور ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نیٹ بڑھانے پر پبلک کے رحجان کا جائیزہ شامل تھیں۔

ایم بی اے ھیومن ریسورس کے طلبہ کی رپورٹس میں ای ایچ آر ایم کی سرگرمیوں کے کراچی میں ایچ آر کے ملازمین پر اثرات، اداروں کے دباو کا ملازمین کی کارکردگی پر اثرات،انتظامیہ کی تبدیلی کا ادارے کی کارکردگی پر مرتب ہونے والے اثرات اور ایس ایچ آر ایم کا اداروں کی کارکردگی، ادارہ،عزم،ملازمت کا اطمینان اور انفرادی کارکردگی کا جائیزہ شامل تھے، ایم بی اے مارکیٹنگ کے طلبہ کی جانب سے صارفین کی فیصلہ کرنے کی قوت کی بنا پر صارفین کا سلوک،گل احمد ٹیکسٹائل کی برانڈزگاہک کے اطمینان کا کردار اور گاہک کے فیصلہ کا اس کی سمجھ کے مطابق قیمت،معیار اور برانڈ کا تاثر کے اثرات پر رپورٹس پیش کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :