بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کراچی ڈویژن کے تحت جنسی ہراس منٹ سے بچانے کے لئے آگاہی پروگرام کا انعقاد

اتوار 28 جنوری 2018 21:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کراچی ڈویژن کے تحت تحصیل آفس ملیر میں بچوں کو جنسی ہراس منٹ سے بچانے کے لئے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مقامی عورتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ریاض الحسن، ڈویژنل ڈائریکٹر ذولفقار علی ابڑو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر راجپر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تنزیلہ اور دیگر نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر پچوں کو جنسی حراس منٹ کا شکار بنایا جاتا ہے، بچوں کو جنسی حراسمنٹ سے بچانے کے لئے یہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے یہ چائلڈ پروٹیکشن پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس لئے کروایا جا رہا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم میں عورتوں کی زیادہ تعداد ہے اس لئے اگر خواتین کو اس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے تاکہ قصور جیسے واقعات نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کو ایسے لوگ لالچ دے کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں، بچوں کو یہ پتا ہو کہ گڈ ٹچ کیا ہے بیڈ ٹچ کیا ہے بچوں کو جنسی حراسمنٹ کا شکار کرنے والے اکثر ان کے قریبی ہوتے ہیں جن پر بچے اعتماد کرتے ہیں اور مدرسے ،اسکول،عام پبلک جگہ پر اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اجنبی لوگوں سے ان کو ملنے نہ دیں اور ان سے کوئی کھانے والی اشیا نہ لیں اور اپنے بچوں سے دوستانہ ماحول میں بات کریں تاکہ ان کا آپ پر اعتماد ہو اور آپ کو اپنے ساتھ ہونے والے مسئلے سے آگاہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :