جیکب آباد ،عطائی ڈاکٹرکیس میں ڈرگ انسپکٹر کو اینٹی کرپشن پولیس نے لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا

اتوار 28 جنوری 2018 21:36

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) عطائی ڈاکٹرکیس میں ڈرگ انسپکٹر کو اینٹی کرپشن پولیس نے لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عدالتی حکم کے باوجود عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اینٹی کرپشن پولیس نے داخل کیس میں ڈرگ انسپکٹر جیکب آباد صاحب خان میرانی کو لاڑکانہ سے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا جبکہ سابق ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سانون شیخ تاحال فرار ہیں ، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سرکل آفیسر ہدایت اللہ چنہ، سید عنایت شاہ نے بتایا کہ جیکب آباد میں عدالتی حکم کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی جبکہ بغیر لائنس کے جیکب آباد میں کئی میڈیکل اسٹور بھی چل رہے ہیں جس سے قیمتی انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور عدالتی حکم کی بھی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر بالا افسران کی ہدایت پر جیکب آؓاد میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے اس سے قبل تین عطائی ڈاکٹر مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کئے گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسی کیس میں آج ڈرگ انسپکٹر کو گرفتار کیا ہے جلد سابق ڈی ایچ او کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :