میئر سکھر نے شہر کے گنجان آباد علا قوں میں فر اہمی ونکا سی آ ب کی 30سال سے زائد بو سید ہ لا ئنوں کو تبد یل کر نے کی ہد ایت کر دی

ٹینڈرز طلب کر لئے گئے،قانونی تقاضوں کو پورا کر کے ترقیاتی کاموں کا آغاز مارچ میں کردیا جائے گا ، منصوبوں کی تکمیل جون 2018 ء میں ہو گی

اتوار 28 جنوری 2018 21:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) مئیر سکھر میو نسپل کار پو ریشن ارسلا ن اسلا م شیخ نے شہر کے گنجان آباد علا قوں میں فر اہمی ونکا سی آ ب کی 30سال سے زائد بو سید ہ لا ئنوں کو تبد یل کر نے کی ہد ایت کی ہے جن کا تخمینہ لاگت 273.5 ملین روپے ہے یہ کا م جو ن 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا تاکہ پا نی رسائو سے ضا ئع نہ ہو اور پینے کے پانی میں پائی جانے والی آلودگی سے تحفظ مل سکے اور شہر یوں کو صاف ستھر ا پانی فر اہم ہو ،اسی طر ح سیو ریج کی لا ئنوں کی تبدیلی سے سیو ریج کے پانی کے رسائو کا خاتمہ ممکن ہو گا ۔

ان ہد ایات کی روشنی میں ایگزیکٹو انجینئر شر ف الد ین ڈنو ر نے مختلف علاقوں کا تفصیلی سر وے کیا اور یو نین کو نسلو ں کے چیئر مین سے بھی مشاورت کی ،تفصیلا ت کے مطابق یو سی 9 نو اں گو ٹھ ،یو نین کو نسل 12غر یب آباد ،یو سی 13 ایو ب گیٹ ،یو سی 14 شا ہ لطیف پر انہ سکھر ،یو سی 15پر انہ سکھر ،یو سی 16جئے شا ہ پر انہ سکھر ،یو سی 17 نو اں پنڈ میں 8,6,4 انچ قطر فراہمی آب کی لائنیں اور 12 انچ قطر کی سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی جبکہ گلیوں اور نالیوں کی تعمیر و مرمت اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کا تعمیراتی کا م بھی کیا جائے گا جس کے بعد ان یونین کونسلوں کی گلیوں کی پختگی اور سڑکوں کی بحالی سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوجائے گی اور شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری لاحق نہیں ہوگی ، اس سلسلہ میں ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں جن کے قانونی تقاضوں کو پورا کر کے ترقیاتی کاموں کا آغاز مارچ میں کردیا جائے گا اور ان کاموں کی تکمیل جون 2018 ء تک کرلی جائے گی ، نکاسی و فراہمی آب کی لائنوں کی تبدیلی سے ان علاقوں میں لیکیجز کا خاتمہ ہوگا جبکہ سیو ریج واٹر کے رسائو سے بھی نجا ت مل جائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی مئیر سکھر طارق چو ہان نے کہا ہے کہ فر اہمی و نکاسی آ ب کی لا ئنوں کی تبد یلی ،گلیوں کی پختگی سڑ کوں کی بحالی کے تر قیاتی کاموں سے یہ علا قے صاف ستھر ے ہو جائیں گے اور ان علاقوں سے پا نی وسیو ریج سے متعلق شکا یا ت کا ازالہ ہو سکے گا اس طرح ان علاقوں کے مکینوں کی فراہمی و نکاسی آب کی جدید سہولتیں میسر آسکیں گی۔