سکھر،نیو پنڈ گرائونڈ میں جاری یوسیز کے درمیان دوستانہ میچ یوسی 17نے جیت لیا

اتوار 28 جنوری 2018 21:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء)نیو پنڈ گرائونڈ میں جاری یوسیز کے درمیان دوستانہ میچ یوسی 17نے جیت لیا ،کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے اقدام کئے جائینگے ، ڈپٹی مئیر سکھر تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ گرائونڈ میں سکھر میونسپل کارپوریشن کے اراکین کونسل کی جانب سے دوستانہ میچ یوسی 17کے چیئرمین شفیق احمد پیرزادہ ٹیم اور یوسی 19کے چیئرمین غلام مرتضیٰ گھانگرہ ٹیم کے مابین منعقد ہوا میچ کے مہمان خاص ڈپٹی مئیر سکھر طارق چوہان ، یوسی 23کے چیئرمین میر عبدالرحمن مینگل و دیگر تھے دوستانہ میچ یوسی 17نے مقررہ دس اوور میں ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے جیت لیا مہمان گرامی نے فاتح اور رنر ٹیم کو انعامات تقسیم کرتے ہوئے جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار اور رنر ٹیم کو 20ہزار انعام دینے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی مئیر سکھر طارق چوہان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے سکھر میونسپل کارپوریشن ہر ممکن اقدام کر رہی ہے یوسیز کے درمیان میچوں کو انعقاد کھیلوں کو فروغ دینا ہے انشاء اللہ دیگر یوسیز میں بھی ایسے کھیل متعارف کرائے جائینگے ۔