حب،جیپ ریلی حب کا پانچواں ایڈیشن ،40ریسرزکی شرکت

اتوار 28 جنوری 2018 21:36

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء)بلوچستان کے علاقے حب میں جیپ ریلی حب کا پانچواں ایڈیشن منعقد ہوا ، ریلی میں نامور ریسر صاحبزادہ سلطان محمد علی سمیت ملک بھر سی40ریسرز شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

حب ریلی کے پانچویں ایڈیشن میں آٹھ کیٹیگریز رکھی گئی ، تین اسٹاک ، تین پری پیئرڈ اور خواتین کی دو کیٹیگریزرکھے گئے، گیارہ کلو میٹر طویل اور خطرناک ٹریک پر مقابلے میں شریک ریسرز نے تیزرفتاری کے جو ہر دکھائے ، زگ زیگ اور ریتیلے ٹریک کو میکس ڈرٹ ایرینا کا نام دیا گیا ہے، جس پر پری پیئرڈ کیٹیگری کے ریسرز کے لئے دو رانڈز مکمل کرنے مکمل کرنے کی شرط رکھی گئی تھی رانڈ کی بہترین ٹائمنگ والے ریسرز کو فاتح قراردیاگیا، اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے ایک رانڈ پر مشتمل تھے، اس جیپ ریلی کے مقابلے میں رونی پٹیل نے گیارہ کلومیٹر کا فاصلہ 18 منٹ 4 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ صاحبزادہ سلطان محمد علی نے دوسری اور آصف امام نے تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین ریسرز میں رجا پٹیل نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، آخر میں ریلی کے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی اور دیگر مہمانوں نے پوزیشن لینے والوں میں ٹرافی تقسیم کیئے۔