جب تک ملک میں صحیح قیادت نہیں آئے گی عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی ،شمولیتی تقریب میں شرکا ء کا خطاب

اتوار 28 جنوری 2018 21:36

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام کلی نریزئی میں شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پارٹی کے ضلعی صدردائودخان مندوخیل نے کی،تقریب سے پارٹی رہنمائوو ں اخترشاہ کاکڑ،ساجدبنگش،عبدالنورمردانزئی نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصا ف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید اورمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اوران کی سیاس کا محوربھی عوامی خدمت ہے۔

جس کا اعتراف جوق درجوق پارٹی میں شامل ہونے والے لوگ کررہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ جب تک ملک میں صحیح قیادت نہیں آئے گی۔عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی اورملک کوموجودہ بحرانی صورتحال سے صر ف پاکستان تحریک انصافہی نکال سکتی ہے،رٹی کی ملکی سیاسی صورتحال پر واضح موقف ، درست حکمت عملی اور قائدکی مخلصانہ سیاست وسچائی کی بدولت لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میںعوام حقیقی اور اورعوام دوست نمائندوں کا انتخاب کریں۔دریں اثناء کلی نریزئی کے حضرت عمر مندوخیل،حافظ حنظلہ مندوخیل اورگلاب خان مندوخیل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سے قبل کلی ارزانزئی میں پارٹی کے زیراہتمام پروقارشمولیتی تقریب کا انعقادکیاگیا۔

تقریب کے شرکاء سے پارٹی کے صوبائی رہنماء نوابزادہ آمین جوگیزئی،ضلعی صدردائودخان مندوخیل،اخترشاہ کاکڑ،شیخ اشرف مندوخیل،ساجدخان بنگش،رازمحمدشیرانی اور عبدالنورمردانزئی نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ ہماری سیاست اقتدار کی نہیں ،اصولوں کی سیاست ہے۔اور ہم عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔

کہ وہ قائد تحریک عمران کاپیٖٖغام گھرگھرتک پہنچائیں۔اور اس کارواں میں شامل ہوجائیں۔اس موقع پر حاجی منان کاکڑاورملک جمال کاکڑنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔کلی بادنزئی میں بھی شمولیتی تقریب کا انعقادکیاگیا۔تقریب میں رازق خان کاکڑ اورنظرخان کاکڑنے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ضلعی صدردائودخان مندوخیل،اخترشاہ کاکڑ،ساجدبنگش،عبدالنورمردانزئی،حافظ رحمت شیرانی،شیخ اشرف مندوخیل اوررازمحمدشیرانی نے نئے شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پرخوش آمدیدکہتے ہوئے انھیں دلی مبارکباددی۔