نان ایشوزپر سیاست مثبت روایت نہیں ، پنجاب یونیورسٹی طلبہ کے نام پر سازشی عناصر گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ،عبدالمتین

اتوار 28 جنوری 2018 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ نان ایشوزپر سیاست مثبت روایت نہیں ہے ، پنجاب یونیورسٹی کے معصوم طلبہ کے نام پر سازشی عناصر پچھلے دوتین سالوں سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ انتہائی مثبت وذمہ دار ملک گیر طلبہ تنظیم ہے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ،بلوچستان کے قوم پرست لیڈرزکی کمزورذہنیت اور پنجاب پولیس کی پہلے چشم پوشی اور اب ڈنڈابازی نے حالات کو تنگ گلی میں دھکیل دیاہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ فراخ دلی اور مثبت ذہنیت کیساتھ تمام طلبہ کے فلاح وبہبودکیلئے کام کیا ہیں پنجاب یونیورسٹی کے معصوم وذہین اورریگولر طلبہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے چاہے وہ اسلامی جمعیت طلبہ یا بلوچ پشتون کونسل سے تعلق رکھتے ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود،طلبہ اور قبائیلی وسیاسی شخصیات سے تبادلہ خیال وملاقاتوں میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تعصب ،تنگ نظری ،نفرت وانتہاپسندی اور وسعت کے بجائے چھوٹے وحقیر مفادات واناء پرستی نے ہمارے معاشرے وسیاست کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکردیا ہے سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے مشال خان کے المناک قتل اورابھی حال ہی میں طالب علم کا پرنسپل کوقتل کرنا،نقیب اللہ مسعود اور زینب قتل جیسے دلخراش واقعات آنکھیں کھولنے اور سیاسی رواریاں اختیار کرنے کیلئے کافی ہونے چاہیے چھوٹے چھوٹے کوتاہیوں وغلطیوں پرسیاسی روادری اور تحمل وبرداشت نظراندازنہیں کرناچاہیے ۔

عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ جماعت اسلامی صوبائی حکومت ،وزیر اعلیٰ ووزیر داخلہ ،وکلاء اور مثبت وجمہوری سیاسی جماعتوں اور قبائلی وتعلیمی شخصیات کی رائے وکوششوں کا خیر مقدم کرتی ہیں اور مکالمے وجرگے کے ذریعے اسی متنازعہ مسئلے کا دیر پاومثبت حل چاہتے ہیں پنجاب یونیورسٹی کے تما م طلبہ کو رہا کیا جائے اور شرپسند عناصرونان ریگولرآوٹ سائیڈرزکوقرارواقعی سزادی جائے اسلامی جمعیت طلبہ کے فیسٹیول پر حملہ آورگروہ لاکھوں روپے کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے اورامن رواداری کیلئے طلبہ کے درمیان ضابطہ اخلاق تشکیل دے کر طلبہ یونین کے فوری انتخابات کرائے جائے ۔

متعلقہ عنوان :