بلوچوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،واجہ منظور احمد بلوچ

اتوار 28 جنوری 2018 21:35

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری واجہ منظور احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دی جاسکتی بی این پی مینگل عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر کامیابی سے ہمکنار ہوگئی منتخب کابینہ بی این پی مینگل کا پیغام سبی کے کونے کونے میں لے جائیں پارٹی کو مکمل فعال بنا کر سیاسی سرگرمیوں کو تیز کریں بی این پی مینگل سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے حقوق کی ترجمانی کررہی ہیں ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سبی کے ہال میں بی این پی سبی کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکرز کنویشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسینٹرل کمیٹی کے ممبرا ن میر نذیر احمد کھوسہ ، عبدالغفور مینگل حیدربلوچ، واجہ یعقوب بلوچ میڈم جمیلہ بلوچ ، ماسٹر امید علی ، میر غلام رسول مگسی ، گل ر حمن بلوچ ، ملک سلطان دہپال ، درمحمد بلوچ، ضیاء بنگلزئی ،وحید قریشی ، امام بخش بلوچ، ثناء اللہ مری ، مہراج مرغزانی ایڈووکیٹ ، خوشدل خان ، یار علی گشکوری ،علی بلوچ کے علاوہ بڑی تعداد میں بی این پی مینگل کے کارکناں بھی موجود تھے ورکرز کنویشن میں بند کمرہ میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدرات واجہ منظور بلوچ نے کی اجلاس میں کارکناں کے مسائل سیاسی صورت حال موجودہ ملکی وبین الاقوامی صورت ھال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے بی این پی مینگل سبی کے زیر اہتمام ڈگری کالج میں ہونے والے ورکرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے واجہ منظور بلوچ ودیگر نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام ساحل وساحل سمیت حقوق کی ترجمانی کی نام نہاد قوم پرست اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ بلوچستان کی پسماندگی میں اضافہ کے سوا عوام کے حقوق کیلئے کچھ نہ کرسکی جس کی وجہ سے آج بلوچستان کا ہر شہری مایوسی کا شکار ہوچکا ہے ان حالات اور صورت حال میں بلوچستان کی عوام بی این پی مینگل کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قائدانہ صلاحیتون کی جانب دیکھ رہا ہے کیونکہ بلوچستان کے مسائل ومشکلات کا حل کرنے کی صلاحیت بی این پی کے قائد کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل نے ہمیشہ بلارنگ ونسل قوم قبیلے کی سیاست کو اپنا مقصد سمجھا اور عوام کے حقو ق کے حصول کیلئے ہر فورم پر پرامن رہ کر جدوجہد کی بی این پی ترقی و خوشحالی کی ہرگز مخالف نہیں لیکن ہمیں وہ ترقی خوشحال ہرگز قبول نہیں جس میں بلوچ قوم کو پسماندگی کی جانب لے جائے انہوں نے کہا کہ آج گوادرمیں لوگ پینے کے صاف پانی کا ترس رہے ہے اور صوبے میں بے روزگار ی کی انتہا ہے جس کے باعث پسماندگی میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل حقیقی معنوں میں بلوچستان کی عوام پر خرچ ہوں تو عوام کا معیار زندگی بلند ہوسکتا ہے مقررین نے کہا کہ بی این پی مینگل کے قائد سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے ساحل وسائل اور صوبے کے حقوق کیلئے بہتر انداز میں سیاسی جدوجہد کررہے ہیں آنے والے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے سبی میں ہونے والا عظیم ایشان ورکر کنویشن بلوچستان کی سیاسی صورت ھال میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا کارکنان پارٹی کا مثبت پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور پارٹی کو فعال بناکر اپنی صلاحیتوں کے مطابق سیاسی سرگرمیاں تیز کریں۔