کراچی، وزیر بلدیات وچیئرمین کی ہدایت

واٹربورڈ کے ملازمین نے تعطیلات قربان کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش سیوریج او ر فراہمی آب کے مسائل حل کئے

اتوار 28 جنوری 2018 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ جام خان شورواورایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر واٹربورڈ کے ملازمین نے لگاتارتیسرے ہفتے بھی اپنی ہفتہ وار تعطیلات قربان کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش سیوریج او ر فراہمی آب کے مسائل حل کئے ،،ایم ڈی واٹربورڈ خود بھی ہفتہ واری تعطیلات کے دوران سرکاری فرائض انجام دیتے اور ملازمین کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کیلئے رابطے میں رہے،شہری حلقوں کی جانب سے عوامی خدمت کی قابل تقلید مثال قائم کرنے پر واٹربورڈ ملازمین خصوصاً ایم ڈی واٹربورڈ کو خراج تحسین پیش کیاجارہا ہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر واٹربورڈ کے ملازمین نے لگاتار تیسرے ہفتہ بھی اپنی ہفتہ وار تعطیلات قربان کردیں، شہر سے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل حل کئے ،واٹربورڈ کا مرکزی شکایات سینٹر سمیت ضلعی کمپلینٹ سینٹر کھلے رہے تعطیلات کے دوران متعدد شہریوں نے پانی و نکاسی آب سے متعلق شکایات درج کرائیں ،اس دوران مجاہد کالونی ناظم آباد نمبر 4 میں دھنس جانے والی 15 انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کرکے متاثرہ علاقوں میں سیوریج کی صورتحال بہتر بنادی گئی ، ناظم آباد نمبر 3 میں دھنسنے والی 15 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کیا گیا ،گلشن بہار یوسی 16 اورنگی ٹاؤن میں 18 اور 10 انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن میں پیدا ہونے والے رساؤ کی مرمت کردی گئی جبکہ یوسی 28 میں فراہمی آب کی 12 انچ قطر کی پائپ لائن کے لیکیج کا خاتمہ کرکے بدبودار پانی کی شکایت کا ازالہ کردیا گی گیا ،گلستان جوہر بلاک 18 میں خستہ ہونے والی 18 انچ قطر کی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیا ،ملیر ٹاؤن کی یوسی 12 میں 15 انچ قطر کی سیوریج لائن کی مشین کے ذریعے مکمل صفائی کی گئی ،چمن سنیما پاک کالونی کے قریب اورنگی نالے سے گزرنے والی 15انچ قطر کی سیوریج پائپ لائن کی سخت جدوجد کے بعد مرمت اور مکمل صفائی کی گئی ،علاوہ ازیں لانڈھی ،کورنگی ،شاہ فیصل کالونی ، بہادرآباد ، پیر کالونی ، لیاقت آباد سندھی ہوٹل ، نیو کراچی ، لیاری ، آگرہ تاج کالونی ، موسٰی کالونی ، سعیدآباد ، سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے موصولہ متعدد سیوریج اور فراہمی آب کی شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ شیر شاہ ، اورنگی ٹاؤن ، گلشن اقبال ، مچھر کالونی،ملیر اور دہلی کالونی میں ٹوٹے ہوئے مین ہولوں کی مرمت اور ان پر ڈھکن رکھے گئے ۔

#

متعلقہ عنوان :