فیصل آباد،شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، جسم جھلسنے سے خاتون ہسپتال پہنچ کرجاں بحق

اتوار 28 جنوری 2018 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) شوہر نے اپنے دیگر رشتہ داروں کی مد د سے اپنی بیوی کو آگ لگا دی ،زیادہ جسم جھلسنے سے خاتون ہسپتال پہنچ کرجاں بحق ہوگئی جبکہ ایک اور واقعہ میں کپڑوں کو آگ لگنے سے جھلس کر خاتون اور دو بچے ہسپتالپہنچ گئے طبی امداد جاری ،آن لائن کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی موضع 253ر ب اسلام نگر کی رہائشی اٹھائیس سالہ مدیحہ جس کو گھریلو نا چاقی پر اسکے شوہر و دیگر رشتے داروں نے آگ لگا دی تھی جس سے خاتون کا 80فیصد حصہ جھلس گیا تھا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا گیا جہاں گزشتہ شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ، جبکہ پینتالیس سالہ نسرین اختر زوجہ انور سکنہ ملت ٹائون کی رہائشی پائوں پھسلنے سے چلتے ہوئے چولہے پر گر گئی کپڑوں کوآگ لگنے سے خاتون بری طرح جھلس گئی ،آٹھ سالہ مقدس سکنہ لاٹھیانوالہ چولہے کے پاس بیٹھی کھانا کھا رہی تھی کہ کپڑوں سے لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آنے سے زخمی ہوگئی جبکہ ڈیڑھ سالہ قیصر غلام محمد آباد کے رہائشی کو بھی گرم پانی اوپر گرنے سے الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کرکے طبی امداد کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے

متعلقہ عنوان :