نوشکی،پولیس اور لیویز ایریا میں بڑھتے ہوئے چوری ڈکیتی اور نقب زنی کے واقعات کے خلاف آل پارٹیز کا احتجاجی جلسہ

اتوار 28 جنوری 2018 21:30

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) پولیس اور لیویز ایریا میں بڑھتے ہوئے چوری ڈکیتی اور نقب زنی کی واقعات کے خلاف آل پارٹیز نوشکی کی جانب سے میرگل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ عام منعقدکیاگیاجسمیں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز کے رئنماوں میرظاہرخان جمالدینی،میرخورشیدجمالدینی،حافظ عبداللہ گورگیج ،حافظ مطیع الرحمان مینگل ،حافظ محمدقاسم فاروقی ،کامریڈجمیل بلوچ اورحافظ عبدالمالک نے نوشکی شہراورکلیوں میں مسلسل چوری ڈکیتی کی وارداتوں کوپولیس اورانتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اسکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کے آفیسران کی سستی اورلاپروائی کی وجہ سے عوام کی جان و مال غیرمحفوظ ہوچکی ہیں دکانوں کے تالے تھوڑنے اور گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں روز کے معمول بن چکے ہیں عوام کی کوئی پرساں حال نہیں عوامی نمائندے بھی عوام کی حالت زار سے بے خبر ہیں انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز میں شامل سیاسی و مذہبی جماعتیں علاقے کے غریب عوام کو کسی صورت چوروں ،ڈاکوں اور نااہل آفیسران کی رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں پولیس انتظامیہ تمام چوروں کو گرفتار کرکے انکے پشت پناہی کرنے والے بااثرافراد کو بھی بے نقاب کریں نوشکی کے سیاسی رئنماوں کا وفدبہت جلد صوبائی وزیربلدیات ،اورصوبائی حکومت کے اعلی حکام سے ملاقات کرکے انھیں نوشکی میں بڑھتی ہوئی بدامنی سے متعلق آگاہ کرکے اسکی روک روک تھام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی مطالبہ کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزیرداخلہ نوشکی میں جرائم پیشہ افرادکی وارداتوں کا نوٹس لیکر ڈی پی او نوشکی کو فوری طورپر ٹرانسفرکریں بصورت دیگر آل پارٹیز پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہونگی

متعلقہ عنوان :