آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے11سالہ ملازمہ مصباح کی موت کی تحقیقات کاحکم دے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 جنوری 2018 21:29

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے11سالہ ملازمہ مصباح کی موت کی تحقیقات کاحکم ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری 2018ء) : آئی جی خیبرپختونخوا نے 11 سال کی ملازمہ مصباح کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے 11 سال کی ملازمہ مصباح کی موت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے افسران کو شفاف تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ یاد رہے وزیراطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی کے بھائی کےگھر ملازم کمسن بچی پراسرارطورپر ہلاک ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس ترجمان نے تفتیش شروع ہونے سے پہلے ہی بچی کی موت کی وضاحتیں پیش کردیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ فروٹ کھانے کے بعد بچی کی طبیعت خراب ہوئی۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ بچی کا ایک بھائی اور بہن بھی اسی بیماری سے انتقال کرگئے۔بچی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد تفتیش آگے بڑھے گی۔ دوسری جانب وزیراطلاعات کے پی نے کہاکہ مصباح ہمارے گھر میں پلی بڑھی ہے۔انکوائری کے دوران ہمارا بھی پولیس کے ساتھ رویہ ان کے والدین جیسا ہوگا۔