کراچی میں پشتونوں پر ہونیوالے مظالم کو اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، ملک مجید کاکڑ

اتوار 28 جنوری 2018 21:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک مجید کاکڑ نے کہا ہے کہ کراچی میں پشتونوں پر ہونیوالے مظالم کو اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا نقیب محسود کے قتل میں ملوث رائو انوار کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے اگر سندھ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ان کو گرفتار نہیں کیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کراچی میں نقیب محسود کے والد سے تعزیت اور بعد میں تعزیتی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اب پشتونوں کو متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا ہمیں ہر جگہ ایک سازش کے تحت نشانہ بنایاجا رہا ہے گزشتہ روز کابل میں ایک بم دھماکے میں100 سے زائد پشتونوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسی طرح پشاور اور کوئٹہ میں پشتونوں کے تعلیم یافتہ طبقے کو نشانہ بنایا گیا اگر یہی صورتحال جاری رہی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت نقیب محسود کی ہلاکت میں ملوث ملزم رائو انوار کوفوری طور پر گرفتار کر کے سپریم کورٹ میں پیش کریں اگر پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے ان کی پشت پنا ہی کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اور پشتون قوم کسی اور آپشن پر غور کر رہے ہیں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر اتحاد واتفاق سے اپنی دشمن کو پہنچان لیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پشتونوں پر ہونیوالے مظالم کو اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا نقیب محسود کے قتل میں ملوث رائو انوار کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :