سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصرکا صوبائی حکومت کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی کا دورہ

جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونیوالے نقیب اللہ محسود،انتظار حسین اور مقصود کے لواحقین سے اظہار تعزیت

اتوار 28 جنوری 2018 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصرنے گذشتہ روزخیبرپختونخوا حکومت پارلیمانی وفد کی سربراہی میں کراچی کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران کراچی میںجعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود،انتظار حسین اور مقصود کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر انہوں نے میڈیا پر نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اور پورے پاکستان کے عوام کو کراچی میں ماورائے عدالت جعلی پولیس مقابلوں میں قتل ہونیوالے بے گناہ پاکستانیوں کے خون بہنے بے انتہاء دکھ اور افسوس ہے،غم کی اس گھڑی میںہم ان شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوںنے کہا کہ کراچی اور سندھ میں قانون کی حکمرانی کہیں نظر نہیں آتی ،یہاں جنگل کا قانون ہے اورلگتاایسے ہے کہ کراچی شہر پولیس سٹیٹ ہے کہ جب چاہے کسی کو بھی اٹھا کر قتل کر دو،پورے سندھ میں قانون کی عمواری کا کوئی وجودنہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مطالبہ کیاکہ جوڈیشنل انکوائری کے ذریعے نقیب اللہ محسود،انتظار اور مقصوداور ان جیسے دیگر بے گناہ لوگوں کے قتل کی شفاف تحقیقات ہو اور جو پولیس والے ان جراثیم میں شامل پائیں جائے ان کو سزائیں موت دی جائے ،پاکستان تحریک انصاف قانون کی عمواری پر یقین رکھتی ہے اس لئے خیبر پختونخوا میں کسی کو بھی یہ اختیار نہیں کہ وہ پولیس کی کاموں میں مداخلت کریں ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے راہنماعمران اسماعیل فیصل داڈا اور مرکزی ترجمان فواد چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وہ کے پی کے کی حکومت ان مظلوم جانبازوں کو ہر ممکن مالی سیاسی قانونی اور اخلاقی سپورٹ دیں گے ۔انہوںنے اپنے ایک پیغام میں کراچی کے لوگوں کوکہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں ۔تاکہ یہاں کے عوام کو عزت جان ومال کے لوٹھیروں اور قاتلوں سے نجات مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :